کھیل
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، ٹریننگ کے دوران آصف آفریدی زخمی
لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں آنکھ پہ گیند لگی، جس کے بعد ان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کی طبی امداد جاری ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میں ٹریننگ کے دوران فاٹا ریجن کے کھلاڑی آصف آفریدی زخمی ہو گئے ہیں ، آصف آفریدی کیسے زخمی ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا ہے کہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں آنکھ پہ گیند لگی، آصف آفریدی کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایکسرے رپورٹ میں آصف آفریدی کی ہڈی میں فریکچرکی تصدیق ہوگئی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد آصف آفریدی نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ پی سی بی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ آصف آفریدی کی مانیٹرنگ جاری رکھیگا، ماہر چشم کے ساتھ پی سی بی میڈیکل پینل آصف آفریدی کے ری ہیب کو ترتیب دیگا۔



