پی ایس ایل، کراچی کنگز کا ہیڈ اور ہائی پرفارمنس کوچ کون مقرر ہوا؟
محمد مسرور کراچی کنگز کیساتھ فیلڈنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک رہے 'پلیئر ڈیولپمنٹ اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں ان کا تجربہ ٹیم کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرے گا

کراچی (سپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10کے سلسلے میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ اور ہائی پرفارمنس کوچ کون مقرر ہوا؟ اس حوالے سے نام سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے لیے روی بوپارہ کو ٹیم کا ہیڈکوچ اور محمد مسرورکو ہائی پر فارمنس کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ روی بوپارہ 2016ء سے 2019ء تک بطور کھلاڑی کراچی کنگز سے وابستہ رہے، انہوں نے2023ء میں کراچی کنگز کے بیٹنگ کوچ اور 2024ء میں اسسٹنٹ کوچ کی خدمات انجام دیں۔ کراچی کنگز کے مطابق محمد مسرور طویل عرصے سے کراچی کنگز کے ساتھ فیلڈنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک رہے ہیں اور پلیئر ڈیولپمنٹ اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں ان کا تجربہ ٹیم کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کراچی کنگز نے سابق ہیڈ کوچ فل سمنز کی خدمات پر بھی شکریہ ادا کیا۔