کھیل

نیمر ایک بار پھر انجری کا شکار،کیا اگلے سال فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کر پائیں گے؟

برازیلین اسٹار فٹبالر نیمر جونیئر ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے ہیں،گراؤنڈ سے جاتے وقت ان کی آنکھوں میں آنسو اور انتہائی پریشان دکھائی دیے

سا پالو (سپورٹس ڈیسک) برازیلین اسٹار فٹبالر نیمر جونیئر ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ بدھ کے روز برازیلین سیریزاے لیگ میں سانتوس کی ایتلیٹیکو-ایم جی کے خلاف 0-2 کی لیڈ کے دوران، نیمر کو کھیل کے دوران زخمی حالت میں میدان چھوڑنا پڑا۔گراؤنڈ سے جاتے وقت ان کی آنکھوں میں آنسو تھے، اور وہ بائیں ٹانگ کو تھامے ہوئے انتہائی پریشان دکھائی دیے۔

33 سالہ نیمر رواں سیزن میں پہلی بار اسٹارٹنگ الیون کا حصہ بنے تھے، کیوں کہ وہ گزشتہ چھ ہفتوں سے فٹنس مسائل کے باعث میدان سے دور تھے۔ لیکن واپسی کے صرف 34 ویں منٹ میں ہی انہیں ایک بار پھر انجری کا سامنا کرنا پڑا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب الوارو بارریال نے سانتوس کے لیے دوسرا گول اسکور کیا۔ اس کے فورا بعد نیمر نے کوچنگ اسٹاف کی طرف اشارہ کیا اور زمین پر بیٹھ گئے، جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

نیمر اس میچ میں یادگار نمبر 100 کی جرسی پہن کر اترے تھے تاکہ ویلا بلمیرو اسٹیڈیم میں اپنے 100ویں میچ کو یادگار بنایا جا سکے۔ تاہم، یہ موقع ان کے لیے ایک اور مایوس کن لمحے میں بدل گیا، جب طبی ٹیم نے انہیں اسٹریچر پر بٹھا کر میدان سے باہر لے گئے ۔ نیمر اس دوران واضح طور پر پریشان اور رنجیدہ نظر آئے۔

سانتوس کے کوچ سیزر سامپائیو کا کہنا ہے کہ فی الحال نیمر کی انجری کی نوعیت یا سنگینی کا تعین نہیں کیا جا سکا۔میچ کے دوران نیمر کو نہ صرف ساتھی کھلاڑیوں بلکہ حریف ٹیم ایتلیٹیکو-ایم جی کے فارورڈ ہلک نے بھی دلاسہ دیا۔ نیمر کی حالت دیکھ کر کئی مداح بھی جذباتی ہو گئے۔ایسا لگ رہا ہے کہ نیمر کی انجری کافی سیریز ہے اور اگلے سال فٹبال ورلڈ کپ میں ان کی شرکت مشکوک ہو جائے۔

نیمر نے حال ہی میں سعودی کلب الہلال کو چھوڑ کر دوبارہ سانتوس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تب سے اب تک وہ 8 میچوں میں شرکت کر چکے ہیں اور 3 گول اسکور کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button