پی ایس ایل 2025میں کونسی ٹیم سب سے پہلے باہر ہو گی؟اسکور کارڈ نے صورتحال واضحے کر دی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس پوائنٹس حاصل کیے ہیں تاہم باقی ٹیمز کے لیے مشکل ابھی کھڑی ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 2025 کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام پانچ میچز جیت لیے اور پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ان کا نیٹ رن ریٹ بھی 2.342 ہے جو ان کی بالادستی کا واضح ثبوت ہے۔
دوسری جانب لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز برابر کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تینوں ٹیموں کے 6 پوائنٹس ہیں، تاہم لاہور کو اپنے بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے برتری حاصل ہے۔ لاہور نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر شاندار واپسی کی۔کراچی کنگز نے کوئٹہ کے خلاف ایک سخت مقابلے میں پانچ رنز سے شکست کھائی، جبکہ کوئٹہ نے پشاور زلمی کو بھی ایک ہائی اسکورنگ میچ میں ہرایا۔
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے لیے صورتحال پریشان کن ہے۔ پشاور نے چھ میں سے صرف دو میچز جیتے ہیں جبکہ ملتان سلطانز اب تک صرف ایک کامیابی حاصل کر سکے ہیں۔اس ہفتے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ایک اہم میچ متوقع ہے جو دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
