کھیل

پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز ،17 سال بعد کس اسٹیڈیم میں رونقیں بحال ہوں گی

پاکستان کرکٹ بورڈنے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلی جائے گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کا سب سے خوش آئند پہلو یہ ہے کہ فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم 17 سال بعد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔ابتدائی طور پر سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز شامل تھے، لیکن دونوں بورڈز نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پانچ ٹی20 میچز کھیلے جائیں۔

سیریز 25 مئی سے 3 جون تک جاری رہے گی۔ پہلے دو میچ 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں، جبکہ باقی تین میچ 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ تمام میچ رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

اقبال اسٹیڈیم نے آخری بار اپریل 2008 میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک ون ڈے میچ کی میزبانی کی تھی۔ اس اسٹیڈیم میں اس سے قبل 24 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچز ہو چکے ہیں۔

بنگلہ دیشی ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی، اور 22 سے 24 مئی تک اقبال اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

سیریز کا شیڈول:
25 مئی پہلا ٹی20، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد
27 مئی دوسرا ٹی20، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد
30 مئی تیسرا ٹی20، قذافی اسٹیڈیم لاہور
1 جون چوتھا ٹی20، قذافی اسٹیڈیم لاہور
3 جون پانچواں ٹی20، قذافی اسٹیڈیم لاہور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button