کھیل
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دلچسپ انداز میں ٹویٹ
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹوئٹ میں ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا انداز اپناتے ہوئی کہا کہ پی ایس ایل کی 6 ٹیمیں ہیں اور 0 خوف ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر پی ایس ایل پر دلچسپ ٹویٹ کی ہے جس میں
محسن نقوی نے لکھا کہ پی ایس ایل کا سلسلہ وہیں سے شروع ہو گا جہاں رکا تھا۔انہوں نے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ6 ٹیمیں اور صفر خوف۔آئیں کرکٹ کے جذبے کو ایک ساتھ مناکر اس کا لطف اٹھائیں۔
محسن نقوی نے مزید لکھا کہ 17 مئی سے شروع ہونے والے 8 سنسنی خیز میچز کے لیے تیار ہو جائیں۔ 25 مئی کو گرینڈ فائنل کھیلاجائیگا۔تمام ٹیموں کے لیے نیک تمنائیں ۔
