کھیل

سکندر رضا کی لاہور قلندرز کے ساتھ کمٹمنٹ ،عماد وسیم کا حیران کن تبصرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رانڈر عماد وسیم نے کرکٹر سکندر رضا کی پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز سے کمٹمنٹ کو پیسوں سے جوڑ دیا۔

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رانڈر عماد وسیم نے کرکٹر سکندر رضا کی پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز سے کمٹمنٹ کو پیسوں سے جوڑ دیا۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ بطور تجزیہ کار شرکت کرنے والے عماد وسیم سے سوال کیا گیا کہ سکندر رضا کو ایک لفظ میں بیان کریں۔جواب میں عماد وسیم نے کہا کہ جیسا شعیب اختر نے کہا پیسہ آپ کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے، میرا بھی سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر یہی ردِ عمل ہے، اگر آپ کو معاوضہ مل رہا ہے تو آپ جائیں گے، میں بھی بہت سفر کرتا رہا ہوں۔

سابق آل رانڈر نے کہا کہ کبھی کبھی ایک میچ ختم ہوتا ہے اور اگلے دن آپ کسی دوسرے ملک میں دوسرا میچ کھیل رہے ہوتے ہیں، میں نے 24 گھنٹے تک سفر کیا اور براہِ راست بھی میچ میں گیا ہوں، پیسہ آپ سے مختلف چیزیں کروا سکتا ہے۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ سکندر رضا بہترین کھلاڑی ہیں، وہ گزشتہ چند سال سے دنیا بھر میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، سکندر نے اپنی ٹیم کے لیے آئی ایل ٹی 20 کا فائنل بھی جیتا تھا، وہ ایک شاندار انسان اور ٹیم کے اچھے کھلاڑی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button