کھیل

ارشد ندیم آپ ہمارا فخر ہیں،بابر بھی میدان میں آگئے

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو ارشد ندیم ! آپ پر فخر ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو ارشد ندیم ! آپ پر فخر ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی ایتھلٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 50 سال بعد پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔فلپائن میں ہونیوالے مقابلوں میں پاکستان نے جیولن تھرو اور 800 میٹر کے گولڈ میڈل جیتے تھے۔800 میٹر کا گولڈ میڈل محمد یونس اور جیولن تھرو کا گولڈ میڈل اللہ داد نے جیتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button