کھیل
		
	
	
پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو اب کون سا اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع ملا؟
پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ثنا میر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسریروز لارڈز کرکٹ گرانڈ کی گھنٹی بجائی

لارڈز(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو اب کون سا اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع ملا؟رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ثنا میر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسریروز لارڈز کرکٹ گرانڈ کی گھنٹی بجائی۔ثنا میر نے روایتی انداز میں گھنٹی بجا کر کھیل کے شروعات کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ ثنا میر کو حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ثنا میر ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔یاد رہے کہ لارڈز کرکٹ گرانڈ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے۔
				


