آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 212 رنز بنا کر آوٹ
آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے جنوبی افریقا کو 169 رنز درکار ہیں اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں

لارڈز(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 212 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔جواب میں جنوبی افریقا کی بھی 4 وکٹیں صرف 43 رنز پر گر گئیں، آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے جنوبی افریقا کو 169 رنز درکار ہیں اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔لارڈز میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان نے جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دی، ان کا فیصلہ شروع میں بہتر ثابت ہوا۔
ربادا اور جینسن ایک ایک کر کے وکٹیں گراتے رہے، 67 رنز پر 4 آوٹ ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ویبسٹر نے اچھی بیٹنگ کی، دونوں نے ففٹیز بنائیں، اسمتھ 66 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ویبسٹر نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کے بعد ایلکس کیری نے 23 رنز بنائے، آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بنا کرآوٹ ہو گئی۔کگیسو ربادا نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، مارکو جینسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں جنوبی افریقا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، پہلے اوور میں پہلی وکٹ گری اور کھیل کے اختتام تک 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔جب کھیل ختم ہوا جنوبی افریقا کا اسکور 4 وکٹ پر 43 رنز تھا۔ کپتان باوما 3 اور ڈیوڈ بیڈنگھم 8 رنز بنا کرناٹ آوٹ تھے۔مچل اسٹارک نے 2 جبکہ پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔



