کھیل
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ’ پاور پلے کا قانون تبدیل
آئی سی سی نے نئے رول میں ہر اوور کے حساب سے پاور پلے اوورز کو ترتیب دیا ہے اور پاور پلے کے نئے رول کا اطلاق جولائی سے ہوگا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے پاور پلے کے قانون میں کیا تبدیلی کی گئی ہے تفصیل سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے نئے رول میں ہر اوور کے حساب سے پاور پلے اوورز کو ترتیب دیا ہے اور پاور پلے کے نئے رول کا اطلاق جولائی سے ہوگا۔ نئے قانون کے مطابق 20 اوورز سے کم کے کھیل میں پاورپلے اوورز کے درمیان میں شروع یا ختم ہوسکتا ہے۔ مکمل 20 اوورز کی اننگز میں پاورپلے بدستور 6 اوورزپرہی مشتمل ہوگا۔ پاورپلے کو اننگز کے مقررہ اوورز کے 30فیصد کے قریب رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 8 اوورز کی اننگز میں پاور پلے 2.2 اوورز پر مشتمل ہوگا جبکہ 5 اوورز کی اننگز میں پاور پلے 1.3 اوور کا ہوگاجس دوران دو فیلڈر دائرہ کے باہر رہیں گے۔