کھیل

فاسٹ بولر حسن علی کے پسندیدہ کپتان کا نام منظرعام پر آگیا

حسن علی نے خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت، کامیابیوں اور ٹیم کے ساتھ مضبوط تعلق کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ سرفراز ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فاسٹ بولر حسن علی کے پسندیدہ کپتان کا نام منظرعام پر آگیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنے پسندیدہ کپتان کا نام بتا دیا۔ حسن علی نے خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت، کامیابیوں اور ٹیم کے ساتھ مضبوط تعلق کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ سرفراز ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں، جنہوں نے ہمیں چیمپیئنز ٹرافی میں فتح دلائی، ٹیم کو متحد رکھا اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلے۔ ان کے ساتھ وقت گزارنا سیکھنے کا تجربہ تھا۔

حسن علی نے سرفراز احمد کے علاوہ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کو کپتان بنانے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان ایک جارحانہ کپتان ہیں۔واضح رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے 2017 کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فتح سمیت کئی یادگار فتح حاصل کیں جبکہ وہ موجودہ اور سابق کھلاڑیوں میں ایک قابل احترام شخصیت ہیں۔سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے لگاتار 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button