کھیل
سلمان علی آغا کا فلم بنانے اعلان، ہیرو اور ولن کے نام بھی بتا دیئے
میں اپنی فلم میں ہیرو کیلئے بابراعظم ، ولن حارث رؤف ، کامیڈی رول کیلئے حسن علی، سنگر فخر زمان اور ناکام عاشق کیلئے عبد اللہ شفیق کو منتخب کروں گا: سلمان علی آغا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے اس فلم میں ہیرو اور ولن کون ہیں؟ انہوں نے سب کے نام بتا کر حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان علی آغا کہا کہ میں اپنی فلم میں ہیرو کیلئے بابراعظم ، ولن حارث رؤف ، کامیڈی رول کیلئے حسن علی، سنگر فخر زمان اور ناکام عاشق کیلئے عبد اللہ شفیق کو منتخب کروں گا۔ دوران انٹرویو سلمان علی آغا نے ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کے نک نیم بھی بتائے ۔ قومی کرکٹر نے بتایا کہ ٹیم میں سعود شکیل کو چوڑا ، بابر کو بوبی، فخر کو فوجی اور عبدا للہ شفیق کو ناکام عاشق کہہ کر پکارا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب مشکل میں ہوتے ہیں تو سعود شکیل کو فون کرتے ہیں ۔