آصف علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟ شاداب اور سرفراز میدان میں آگئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹسمین آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان اور سرفراز میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی نے کہا کہ میرے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ جنہوں نے ہر اچھے برے وقت میں میری حوصلہ افزائی کی، میں اپنے اہلخانہ اور دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے خوشی کے لمحوں اور سخت آزمائشوں خاص طور پر ورلڈکپ کے دوران پیاری بیٹی کی وفات جیسے وقتوں میں مجھے سنبھالا، آپ کی طاقت نے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی۔
آصف علی کی ریٹائرمنٹ پر شاداب نے اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ آپ کو ریٹائرمنٹ مبارک ہو، زندگی کے اگلے سفر کے لیے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔ اس کے علاوہ سرفراز نے بھی اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ شاندار کیرئیر پر آصف آپ کو مبارک ہو، آپ کی آنے والی زندگی بہت کامیاب رہے’۔