کھیل

ایمرجنگ ایشیاء کپ، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ فائنل تاریخ کا اعلان

دبئی (سپورٹس ڈیسک) ایمرجنگ ایشیاء کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے باضابطہ فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جو شائقین کیلئے ایک بڑی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے بتایا ہے کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ 14 سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگی۔ یہ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 14 نومبر کو عمان کے خلاف کرے گا جبکہ شائقینِ کرکٹ کے لیے ایونٹ کا سب سے اہم پاک بھارت میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات ، عمان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ گروپ اے میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیمیں ہوں گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میچز 21 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button