کھیل

ویسٹ انڈین کپتان شائی ہوپ نے نیا اعزاز بنا کر تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے نیا اعزازت بنا کر تاریخ رقم کر دی ہے، ویسٹ انڈین کپتان نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں اپنے نام کیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز اور میزبان نیوزی لینڈ 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیپیئر میں مدمقابل تھے۔ جہاں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی شائی ہوپ دیگر تمام 11 ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز اور مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔

شائی ہوپ تمام 11 فل ممبر ٹیموں اور پھر نیدرلینڈز اور نیپال کے خلاف بھی انٹرنیشنل سنچریاں بنا چکے ہیں۔ جس کی بدولت وہ کرکٹ کی تاریخ میں واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں اسکور کیں۔ اس فہرست میں انہوں نے کرس گیل اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 12 مختلف ٹیموں کے خلاف انٹرنیشنل سنچریاں بنائیں۔ مجموعی طور پر یہ شائی ہوپ کی ون ڈے کی 19ویں سنچری تھی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کے 19 سنچریوں کے ریکارڈ کو برابر کردیا۔ جبکہ کرس گیل 25 سنچریوں کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button