کھیل

آسٹریلوی بائولر مچل سٹارک نے وسیم اکرم سے بڑا اعزاز چھین لیا

برسبین (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے پاکستان کے سابق لینجنڈری بائولر وسیم اکرم سے 23سالہ پرانا بڑا اعزاز چھین کر اپنے نام کر لیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جمعرات کو گابا میں انگلینڈ کے خلاف پنک بال ایشز ٹیسٹ کے دوران پہلی اننگز میں مچل اسٹارک نے انگلش بیٹر بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے۔آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 102ویں ٹیسٹ میچ میں 415 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ وسیم اکرم کے پاس تھا جنہوں نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button