ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت میں مہلک نیپا وائرس پھیلنے لگا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ سر پر پہنچتے ہی بھارت میں مہلک نیپا وائرس پھیلنے لگا ہے جبکہ نئے کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں، جس کے بعد ایونٹ خطرے میں پڑ گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جانا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے کم از کم 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ہنگامی طبی اقدامات کے تحت تقریبا 100 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔مہلک وائرس کا یہ پھیلا ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر سے متعدد بین الاقوامی ٹیمیں، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت پہنچنے والی ہے۔
واضح رہے کہ نیپا وائرس چمگادڑوں کے ذریعے پھیلنے والی ایک بیماری ہے، جسے نہایت خطرناک سمجھا جاتا ہے اور بعض اوقات اس کی اموات کی شرح 75 فیصد تک رپورٹ ہو چکی ہے۔بھارتی ریاست کیرالا میں 2018 سے نیپاوائرس سے درجنوں اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس انفیکشن زونوٹک النیس یعنی ایسی بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہے جبکہ یہ آلودہ غذہ اور وائرس سے متاثرہ شخص سے قریبی رابطے کے ذریعے بھی پھیل سکتی ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نیپا وائرس کے عالمی وبا کا خطرہ بننے کے امکان کے پیش نظر اسے Priority Pathogen قرار دیا گیا تھا۔



