کھیل

تجربات کاوقت نہیں لیکن ہم اب یہ قدم اٹھانےجارہے ہیں،چیف سلیکٹرکا بیان

کہ اس لیے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہمیں بیس بائیس کھلاڑیوں کے ارد گرد رہنا پڑے گا، ہمارے کھلاڑی ون ڈے کرکٹ کم کھیلتے ہیں، پی سی بی کو ون ڈے کرکٹ کو بڑھانے کا کہا ہے۔


لاہور (کھوج نیوز) کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ 2024 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہمارے پاس وقت ہے اس لیے ہم مختلف تجربات کریں گے لیکن ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہمارے پاس تجربہ کرنے کا وقت نہیں ہے۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ 5 ون ڈے ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے ہیں پھر 3 ون ڈے میچز افغانستان کے خلاف ہیں اور اس کے بعد ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہمیں بیس بائیس کھلاڑیوں کے ارد گرد رہنا پڑے گا، ہمارے کھلاڑی ون ڈے کرکٹ کم کھیلتے ہیں، پی سی بی کو ون ڈے کرکٹ کو بڑھانے کا کہا ہے۔ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ پی ایس ایل بھی ہے جبکہ صرف ایک ون ڈے کپ ہوتا ہے، ون ڈے کرکٹ کے حوالے سے ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے، بینچ اسٹرینتھ کا بڑا نہ ہونا ہمارے لیے پریشان کن ہے، ہماری خواہش ہے کہ ریڈ بال اور وائٹ بال کے الگ کھلاڑی ہوں لیکن ہماری بینچ اسٹرینتھ بڑی نہیں ہے۔

حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس، عمران خان سمیت پی ٹی آئی میں کھلبلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button