کھیل

پی ایس ایل 11، ملتان سلطان کی نیلامی کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 11 کے سلسلے میں ملتان سلطانز فرنچائز کی نیلامی کب ہوگی؟ اس حوالے سے فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) حکام نے بتایا ہے کہ ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی۔ ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کے لیے کل5 بڈرز مقابلہ کریں گے، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڈ کمیٹی نے منتخب کیا۔ پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا، جو اب نیلامی میں حصہ لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button