کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8مرحلہ، پاکستان پہلا میچ کس کیساتھ کھیلے گا؟

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمیبیا کے خلاف جیت کے بعد ایونٹ میں سپر 8ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ کس کیساتھ کھیلے گا؟ پتا چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے سپر 8 مرحلے کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ سے میچ 21 فروری، انگلینڈ سے 24، سری لنکا سے 28 فروری کو ہوگا۔

واضح رہے کہ بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جار ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026ء میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جہاں گروپ اسٹیج کے بعد 8 ٹیموں نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ 12 ٹیموں کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button