ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو شکست، سیمی فائنل کا سفر دشوار

پالی کیلے (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی جس کے بعد سیمی فائنل کا سفر دشوار ہوگیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل ہوگیا۔ منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل اور دوسری ٹیموں کے نتائج پرمنحصر ہوگیا۔ اس وقت گروپ 2 میں انگلینڈ اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک پوائنٹ ہیں جبکہ سری لنکا اب تک کوئی میچ نہیں جیتا۔
انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اب ضروری ہے کہ پاکستان اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دے۔اور پھر درجِ ذیل نتائج پاکستان کے حق میں ہوں ۔ انگلینڈ اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دے جبکہ سری لنکا بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے۔ اس صورت میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں چلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کے 0 اور سری لنکا کے 2 پوائنٹس ہوں گے تاہم اگر انگلینڈ ، نیوزی لینڈ کو تو ہرا دے، لیکن نیوزی لینڈ، سری لنکا کو شکست دے دے، تو ایسی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے 3، 3 پوائنٹس ہوں گے اور پھر فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔



