کھیل

چوکوں اور چھکوں کی بارش، بھارت نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

چنائی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں چوکوں اور چھکوں کی بارش کر دی جس کے بعد بھارت نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چنائی میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں چھکوں کی برسات کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 256 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔بھارتی بیٹرز نے اننگز میں مجموعی طور پر17 چھکے مارے۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے 24، ابھیشیک شرما نے 55، ایشان کشن نے 38 اور کپتان سوریا کمار یادیو نے 33 رنز بنائے۔

اختتامی اوورز میں ہاردک پانڈیا اور تلک ورما نے زمبابوین بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ پانڈیا 23 گیندوں پر 53 اور تلک ورما 16 گیندوں پر 44 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button