ٹیکنالوجی

انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر فرینڈ میپ کا اضافہ

آپ اپنے دوستوں کو فوٹو شیئرنگ سروس میں ایک میپ جیسے یوزر انٹرفیس میں دیکھ سکیں گے۔

لاہور(ٹیکنالوجی نیوز ڈیسک) انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر فرینڈ میپ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کو فوٹو شیئرنگ سروس میں ایک میپ جیسے یوزر انٹرفیس میں دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر اسنیپ چیٹ کے اسنیپ میپ سے ملتا جلتا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف Alessandro Paluzzi نے اس فیچر کے بارے میں بتاتے ہوئے اس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔

اسکرین شاٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ فرینڈ میپ کے ذریعے آپ انسٹا گرام پر اپنے دوستوں کی لوکیشن دیکھ سکیں گے۔ لوکیشن شیئرنگ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا اور آپ دوستوں سے لوکیشن چھپانے کے لیے گیسٹ موڈ کا انتخاب کرسکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرینڈ میپ میں صارفین نوٹس بھی تحریر کر سکیں گے جن سے دوستوں کو یہ علم ہوگا کہ آپ کسی جگہ پر کیا کر رہے ہیں۔

ابھی اس فیچرپرکام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہےکہ کب تک اسے تمام صارفین کےلیےمتعارف کرایا جائے گا۔ یہ پہلا موقع نہیں جب انسٹا گرام میں اسنیپ چیٹ کےکسی فیچرکوکاپی کیا جا رہا ہے۔ اس سےقبل میٹا کی زیرملکیت سروس میں موجود اسٹوریزکا فیچربھی اسنیپ چیٹ سےمتاثرہے۔ اسی طرح ٹک ٹاک سے متاثرہوکرریلز فیچرکو اس سروس کا حصہ بنایا گیا جبکہ ایکس (ٹوئٹر) سے نوٹس اورتھریڈزکو کاپی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button