ٹیکنالوجی

ایپل کے نئے آئی فون 16کا ڈیزائن کیسا ہوگا؟ خاکے جاری کر دیئے گئے

سبزی مائل پیلے رنگ کے پہلے ڈیزائن میں بیک پر آئی فون ایکس جیسا کیمرا سیٹ اپ جبکہ گلابی اور سیاہ رنگ کے ڈیزائنز میں کیمرا سیٹ اپ دیکھنے میں ایک جیسا ہی لگ رہا ہے

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے نئے آئی فونز تو ستمبر 2024ء میں متعارف کرائے جائیں گے مگر نئے آئی فون 16 کا ڈیزائن کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے خاکے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہوں گے مگر ایک رپورٹ میں آئی فون 16 کے ممکنہ ڈیزائن کے پروٹوٹائپ خاکے جاری کیے گئے ہیں۔ میک ریومرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلے سال کے بیسک آئی فون ماڈل کے لیے ایپل کی جانب سے بیک ڈیزائن اور بٹنوں میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے لیے کمپنی کی جانب سے 3 ڈیزائنز پر غور کیا جا رہا ہے جن کے خاکے رپورٹ میں جاری کیے گئے ہیں۔ سبزی مائل پیلے رنگ کے پہلے ڈیزائن میں بیک پر آئی فون ایکس جیسا کیمرا سیٹ اپ نظر آرہا ہے۔ گلابی اور سیاہ رنگ کے ڈیزائنز میں کیمرا سیٹ اپ دیکھنے میں ایک جیسا ہی لگ رہا ہے مگر تینوں ڈیزائنز میں والیوم کنٹرولز کے ساتھ ساتھ ایکشن بٹن کا اضافہ بھی نظر آ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button