ٹیکنالوجی

صارفین کیلئے بڑی خبر، گوگل سرچ انجن کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کر دیا گیا

گوگل نیسالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر اے آئی اوور ویوز نامی فیچر سرچ انجن کے لیے متعارف کرایا ہے اور یہ فیچر بہت جلد دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوگا

امریکا( مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل سرچ انجن کو استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی ہے کیونکہ اب گوگل سرچ انجن کو ہمیشہ کے لئے تبدیل کر دیا گیا ہے اس میں کونسی تبدیلی آئی پتہ چل گیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل نے مستقبل میں کہا تھا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سرچ کا مستقبل ہے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ گوگل نیسالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر اے آئی اوور ویوز نامی فیچر سرچ انجن کے لیے متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر پہلے امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے مگر بہت جلد دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اے آئی اوور ویوز کے ذریعے موضوعات کے بارے میں ویب لنکس کے ساتھ ساتھ ایک سمری کی شکل میں تفصیلات یا جواب فراہم کیے جائیں گے۔ اسی طرح کمپنی کی جانب سے گوگل لینس کے لیے بھی ایک نئے اے آئی فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے آپ کسی ویڈیو کے اندر موجود چیزوں کے بارے میں بھی سرچ کر سکیں گے۔

ایک اور ایسا ٹول بھی تیار کیا جا رہا ہے جو لوگوں کے پوچھنے پر کسی تفریحی دورے یا ہوٹل کے کھانوں کی تفصیلات فراہم کرے گا۔گوگل کی جانب سے جیمنائی اے آئی ماڈل کو سرچ انجن کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ سادہ سرچ انجن کو اے آئی سرچ انجن میں تبدیل کر دیا جائے۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کے ذریعے جب کسی موضوع کو سرچ کریں گے تو سرچ رزلٹس کے اوپر اے آئی پر مبنی ایک سمری نظر آئے گی۔ درحقیقت یہ سرچ انجن کو اے آئی ٹیکنالوجی سے بدلنے کا آغاز ہے۔ گوگل سرچ کی سربراہ لز ریڈ نے بتایا کہ جنریٹیو اے آئی کے ذریعے گوگل آپ کے لیے سرچنگ سے ہٹ کر بھی دیگر چیزوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button