ٹیکنالوجی

ویوو کمپنی نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

سمارٹ فون بنانے والی کمپنی چین میں دو نئے ماڈلز ویوو ایکس100 پرو اور ویوو واچ تھری لانچ کرے گی' یہ فون چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا

بیجنگ(کھوج نیوز) ویوو کمپنی نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ‘ویوو کمپنی نے اپنے دو نئے ماڈلز چین میں 13 نومبر کو لانچ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مختلف ناموں کے ساتھ ان رنگین آپشنز کی مارکیٹنگ کرے گی۔ نیلے رنگ میں ستارے کی پگڈنڈیوں سے متاثر سفید عناصر شامل ہیں ۔اس کے کیمرے میں خصوصی زوم فیچز شامل کئے گئے ہیں تاکہ تصویر واضح اور کلیئر ہو۔ ان کی تصاویر آفیشل ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہیں تاکہ اس کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو اور لوگ اس سیٹ کے بارے میں جان سکیں۔ ویوو کے سیٹ ویوو ایکس 90 پرو میں ردو بد ل کے ساتھ نام تبدیل کیے لانچ کیاجارہا ہے ۔ یہ پہلے چین پھر انڈیا میں لانچ ہوگا۔ اس کی بیٹری 4870 ایم ایچ اور120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ اور وائر لیس چارجنگ سپورٹ کی سہولت بھی دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button