ٹیکنالوجی

کیا واٹس ایپ چیٹ کےدوران اشتہاربھی چلیں گے؟

سنگاپور(ٹیکنالوجی ڈیسک)کیا واٹس ایپ چیٹ کےدوران اشتہاربھی چلیں گے؟ دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے اعلیٰ سربراہ نے معروف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ واٹس ایپ آمدنی بڑھانے کے لیے اشتہارات دکھائے گا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ میٹا کی ٹیمیں واٹس ایپ چیٹ اسکرین پر دوستوں کے ساتھ ہونی والی بات چیت کے دوران اشتہارات دکھانے پر تبادلہ خیال کررہی ہیں، تاہم اس معاملے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ میٹا اس بات پر بھی غور کر رہا تھا کہ واٹس ایپ کو اشتہار کے بغیر استعمال کرنے کے لیے صارفین سے سبسکرپشن فیس لی جائے۔ واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے جواب دیا کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ تمام دعوے جھوٹے ہیں، ہمارا ایسا کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button