شوبز

دیپیکا کا شاہ رخ خان کو بوسہ،اداکار رنویر بھی بول پڑے

رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کی پوسٹ پر کمنٹ لکھا کہ ’عشق میں دل بنا ہے عشق میں دل فنا ہے‘۔

ممبئی(شوبز ڈیسک)دیپیکا کا شاہ رخ خان کو بوسہ،اداکار رنویر بھی بول پڑے، بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے جمعے کو کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس پر ان کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی اپنا ردعمل دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کو بالی ووڈ فلم ’جوان‘ کے حوالے سے ایک تقریب اور پریس کانفرنس میں اداکار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون شریک ہوئے تھے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہ رخ خان کے گال پر بوسہ دینے کی تصویر بھی شیئر کی جس سے ان کے شوہر رنویر سنگھ میں متاثر نظر آئے۔ رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کی پوسٹ پر کمنٹ لکھا کہ ’عشق میں دل بنا ہے عشق میں دل فنا ہے‘۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے فلم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شاہ رخ خان کے گال پر بوسہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون فلم اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر اور پٹھان میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button