پنجاب میں چیٹ بوٹ ایپلیکیشن لانچ کرنے کا فیصلہ‘ گھر بیٹھے قانونی مسائل حل ہو نگے
پنجاب حکومت نے چیٹ بوٹ لیگل ایپ کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کی منظوری بھی دے دی ہے

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آنے کے بعذ آرٹیفیشل ٹیکنالوجی آنے سے جدت کی دنیا میں انقلاب آچکا ہے ہر روز ایک نئی دریافت کا سامنا رہتا ہے اسی حوالے سے پنجاب گورنمنٹ نے شہریوں کی قانونی امور میں رہنمائی کے لیے بھی اس ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے اور چیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنے کا ارداہ رکھتی ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو لیگل چیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن تیار کرنیکا گرین سگنل مل چکا ہے۔ چیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن ابتدائی طور پر خواتین اور بچوں سے متعلق قانونی امور پر رہنمائی دے گی۔ پنجاب حکومت نے چیٹ بوٹ لیگل ایپ کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کی منظوری بھی دے دی ہے، یوں عوام الناس کو قانونی امور میں مشکلات کے پیش نظر چیٹ بوٹ موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
چیٹ بوٹ ایپ سے شہری ایک کلک پر گھر بیٹھے قانونی مسائل پر درپیش مشورہ حاصل کرسکیں گے۔عوام الناس کو بنیادی قانونی مسائل کیلئے سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے،خواتین کو درپیش قانونی مسائل کے لیے فوری حل مل سکے گا،کسی بھی قانونی نقطہ کا فوری جواب مل سکے گا۔ چیٹ بوٹ کی مدد سے عوام الناس قانونی امور پر رہنمائی حاصل کرسکیں گے،شہری قانونی امور سے چیٹ بوٹ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی حاصل کرسکیں گے۔ شہریوں کی مخصوص صورتحال پر ردعمل اور دستیاب رہنمائی ہوسکے گی۔ محکمہ قانون نے پی آئی ٹی بی کو عمومی قانونی سوالات کی فہرست بھی فراہم کردی ہے، محکمہ قانون کی لیگل سوالات و جوابات کی فہرست سسٹم میں اپ لوڈ کی جائے گی۔شہری گمشدہ بچہ ملنے کی صورت میں بھی قانون سے متعلق فوری رہنمائی لیں سکیں گے۔



