ٹیکنالوجی
ونڈ ٹربائن کا ہر سال 74 ملین کلو واٹ بجلی پیدا کرنے کا آغاز
چین میں40ہزار گھروں کی سالانہ بجلی کی طلب پوری ہو گی

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن نے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے۔چینی میڈیا گروپ کے مطابق ہوانینگ گروپ نے بتا یا ہے کہ چین کے صوبہ لیاننگ میں سنگل ونڈ ٹربائن مکمل ہوا کی رفتار سے فی گردش 44 کلو واٹ بجلی پیدا کرسکتی ہے، یہ ٹربائن ہر سال 74 ملین کلو واٹ صاف بجلی پیدا کرسکتی ہے جس سے 40 ہزار گھروں کی سالانہ بجلی کی طلب پوری ہو گی۔
سنگل ونڈ ٹربائن سے پیدا ہونے والی بجلی تقریبا 25 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ 61 ہزار ٹن تک کم ہوسکے گی۔