ٹیکنالوجی

یوٹیوب کا نیا فیچر:صارفین کے لیے پیسے کمانا اب ہوگا اور بھی آسان!

کمپنی نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جسے "جیولز" کہا گیا ہے، جس کے تحت کریٹیرز کو لائیو اسٹریمز کے دوران ورٹیکل ویڈیوز میں ڈیجیٹل تحفے بھیجے جا سکتے ہیں

اسلام آباد(ٹیکنالوجی ڈیسک)یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا ذریعہ آمدنی فراہم کیا ہے جس کے ذریعے وہ لائیو اسٹریمنگ کرتے ہوئے پیسے کما سکتے ہیں۔ کمپنی نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جسے "جیولز” کہا گیا ہے، جس کے تحت کریٹیرز کو لائیو اسٹریمز کے دوران ورٹیکل ویڈیوز میں ڈیجیٹل تحفے بھیجے جا سکتے ہیں۔جیولز ایک قسم کی ڈیجیٹل کرنسی ہے، جسے ناظرین اپنے پسندیدہ کریٹیرز کو گفٹ کے طور پر بھیج سکتے ہیں۔ یہ تحفے انیمیشن کی صورت میں لائیو اسٹریمنگ کی اسکرین پر نظر آئیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے ٹک ٹاک پر لائیو گفٹس ہوتے ہیں۔ جب صارفین جیولز بھیجیں گے تو کریٹیرز کو روبیز ملیں گے، اور ہر روبی کے بدلے ایک امریکی سینٹ ملے گا، یعنی 100 روبیز کا بدلہ ایک ڈالر ہوگا۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اگلے تین ماہ کے دوران، اہل کریٹیرز کو جیولز سے ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی ملے گا۔ یہ فیچر صرف موبائل ایپ پر دستیاب ہوگا اور اس کا استعمال تب ممکن ہوگا جب کریٹیرز ورٹیکل لائیو اسٹریمز کریں گے۔ فی الحال یہ فیچر امریکا میں دستیاب ہے، لیکن مستقبل میں اسے دوسرے ممالک میں بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صرف وہی کریٹیرز آمدنی حاصل کر سکیں گے جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button