چینی خلا بازوں کا نیا عالمی ریکارڈ، امریکہ سمیت یورپی ممالک میں کھلبلی مچ گئی
تیانگ اونگ اسپیس اسٹیشن میں مقیم Cai Xuzhe اور Song Lingdong خلا بازوں نے 9 گھنٹے 6 منٹ تک خلا میں چہل قدمی کی

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی خلا بازوں نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا جس کے بعد امریکہ سمیت یورپی ممالک میں کھلبلی مچ گئی ، انہوں نے امریکی خلا بازوں کا قائم کیا گیا ریکارڈ توڑا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے بتایا ہے کہ تیانگ اونگ اسپیس اسٹیشن میں مقیم Cai Xuzhe اور Song Lingdong نے 9 گھنٹے 6 منٹ تک خلا میں چہل قدمی کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 11 مارچ 2001 کو امریکی خلا باز جیمز ووس اور سوزن ہیلمس نے قائم کیا تھا جو ڈسکوری اسپیس شٹل سے 8 گھنٹے 56 منٹ تک باہر رہے تھے۔ مئی 2024 میں شینزو 18 مشن کے ذریعے چینی اسپیس اسٹیشن پر پہنچنے والے 2 خلا بازوں نے 8 گھنٹے 23 منٹ تک خلا میں چہل قدمی کی تھی۔میڈیا کے مطابق مئی میں کی جانے والی چہل قدمی کے دوران خلا بازوں نے Feitian اسپیس سوٹ پہنے تھے تاکہ اسپیس اسٹیشن سے باہر کام کیا جاسکے۔ Cai Xuzhe اور Song Lingdong اسپیس اسٹیشن کے Wentian لیب موڈیول سے 2 میٹر طویل سیفٹی کیبل کی مدد سے باہر نکلے۔