واٹس ایپ نے چیٹ جی پی ٹی کے فیچر کا استعمال شروع کر دیا
یہ اے آئی چیٹ بوٹ مائیکرو سافٹ کے بنگ سرچ انجن اور ایپل کے آئی او ایس 18 کا حصہ بن چکا ہے جبکہ اور بھی متعدد آن لائن سروسز میں اسے شامل کیا جا رہا ہے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیٹ جی پی ٹی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس ایسا ٹول ہے جو بہت تیزی سے انٹرنیٹ کی دنیا کے ہر شعبے کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ اے آئی چیٹ بوٹ مائیکرو سافٹ کے بنگ سرچ انجن اور ایپل کے آئی او ایس 18 کا حصہ بن چکا ہے جبکہ اور بھی متعدد آن لائن سروسز میں اسے شامل کیا جا رہا ہے مگر دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ یعنی واٹس ایپ میں اس کا استعمال اب تک ممکن نہیں تھا مگر اب بہت آسانی سے واٹس ایپ میں چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جی ہاں واقعی چیٹ جی پی ٹی اب واٹس ایپ پر صارفین کو دستیاب ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے اس کا اعلان کیا گیا۔
آئی فونز اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ اس کے لیے آپ کو 1-800-242-8478 نمبر کو اپنے واٹس ایپ کانٹیکٹس میں ایڈ کرنا ہوگا۔ نمبر ایڈ نہیں کرنا چاہتے تو اس لنک پر کلک کرکے بھی آپ واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی تک رسائی ایک اور آپشن نیچے موجود کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ہے۔ ایسا کرنے کے بعد آپ اے آئی چیٹ بوٹ کو واٹس ایپ پر استعمال کرسکیں گے۔
 
				


