ٹیکنالوجی

تمام فونز اب ایک ہی چارجنگ پوٹ سے چارج ہوں گے، حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں

یورپی یونین میں تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی ہوگا

امریکہ (مانیٹر نگ ڈیسک )اب دنیا میں ایک ہی چارجر سے تمام ڈیوائسز کو چارج کرنا ممکن ہو جائے گا، یورپی یونین میں قانون کا اطلاق ہو گیا۔یورپی یونین کے 27 ممالک میں اس قانون کا اطلاق ہوگیا ہے جس کے تحت یورپی یونین میں تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی ہوگا۔

یورپی یونین میں اب تمام نئے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ڈیجیٹل کیمروں، ہیڈفونز، اسپیکر اور کی بورڈز کا چارجر ایک ہی قسم کا ہوگا، اس قانون کے تحت تمام کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے صرف ٹائپ سی چارجر کا استعمال کیا جائے۔اس قانون کے بعد ایک چارجر سے تمام ڈیوائسز کو چارج کرنا ممکن ہو جائے گا، اکتوبر 2022 میں یورپی یونین کی جانب سے اس قانون کی منظوری دی گئی تھی، یورپی یونین کی جانب سے اس پر عمل کرنے کے لئے کمپنیوں کو دو سال سے زائد عرصے کی مہلت دی گئی تھی، اس قانون کا اطلاق اب ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button