ٹیکنالوجی

ملک میں فائیو جی کب لانچ ہونے جا رہے ہے ؟ پی ٹی اے کی انٹرنیٹ صارفین کے لیے خو شخبری

حکومت کے اپریل تک فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کر نے کے منصوبہ پر پی ٹی اے نے ایک نئے چیلنجز کی نشاندہی کردی ہے،پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے مشکلات ضرور ہیں لیکن فائیو جی لانچ ہونے پر آئی ٹی سیکٹر کو کافی فائدہ ہوگا

اسلام آباد (کھوج نیوز) حکومت نے انٹر نیٹ صارفین کی انٹر نیٹ سست روی کی شکا یت کو دور کرتے ہوئے اپریل تک ملک میں فائیوجی ٹیکنالوجی لانچ کرنیکی ٹھان لی ہے،حکومتی رعایت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے مالی دبا ؤکم ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
حکومت کے اپریل تک فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کر نے کے منصوبہ پر پی ٹی اے نے ایک نئے چیلنجز کی نشاندہی کردی ہے۔پی ٹی اے نے کہا ہے کہ فا ئیو جی کے لیے مہنگی فائبر اسمال سیلز سائٹس اورموبائل ٹاورز پر جدید آلات لگانا پڑیں گے،جس کے لیے موجودہ نیٹ ورک اور انفراسٹریکچر میں وسیع سرمایہ کاری درکار ہو گی،بھاری سرمایہ کاری کی مقررہ مدت میں واپسی بھی ایک چیلنج قرار دی گئی ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فائیو جی آنے پر شہری علاقے تو جلد مستفید ہوسکیں گے،لیکن دیہی علاقوں میں یک دم ممکن نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائیو جی سے لائیو اسٹریمنگ میں ایک اسٹیپ اپ آگے چلے جائیں گئے اس کے اندر آپکی کی اسپیڈ سو گناہ زیادہ ہو جائے گی اور مشین ٹو مشین کمیونیکشن بہت آسان ہوجائے گی۔پی ٹی اے حکام کایہ بھی کہنا ہے کہ مشکلات ضرورحائل ہیں،لیکن فائیو جی لانچ ہونے پر آئی ٹی سیکٹر اورصارفین کی کایا پلٹ جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button