واٹس ایپ نے ایک ماہ میں 84لاکھ اکاؤنٹس کیوں بند کیے ؟وجہ سامنے آگئی
واٹس ایپ نے اگست 2024 کے دوران بھارت میں 84لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیے تھے،جس کی وجہ کمپنی کے مطابق دس ہزار سے زائد شکایات کا موصول ہونا بتا یا جاتا ہے

لاہور(کھوج نیوز )معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اگست 2024 کے دوران بھارت میں 84لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیے تھے۔ یہ کارروائی پلیٹ فارم کے غلط استعمال، جعلی سرگرمیوں اور سیکیورٹی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کی گئی۔
میٹا کے مطابق اکاؤنٹس بند کرنے کی وجہ واٹس ایپ کو صارفین کی جانب سے 10,707 شکایات موصول ہو ئیں، جن میں سے زیادہ تر جعلی اکاونٹس، اسپیمنگ اور گمراہ کن معلومات پھیلانے سے متعلق تھیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 1.66ملین اکاونٹس فوری طور پر بند کیے گیے کیونکہ وہ پلیٹ فارم کی پالیسیوں کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث تھے۔باقی اکاونٹس کو تحقیقات کے بعد معطل کیا گیا تاکہ ایپ کو محفوظ اور مستند صارفین کے لیے بہتر بنایا جا سکے۔
واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے مطابق یہ کارروائی بھارتی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت کی گئی تاکہ پلیٹ فارم کی سالمیت کو برقرار رکھا جا سکے اور صارفین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔واٹس ایپ مسلسل جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ایسے اکاونٹس کی نشاندہی کر رہا ہے جو قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں، تاکہ جعلی معلومات اور سیکیورٹی خدشات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔