ٹیکنالوجی

میٹا نے اپنا نیا اے آئی ماڈل صارفین کے لیے متعارف کروا دیا؟

میٹا نے اپنا نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس(اے آئی)ماڈل لاما 4 صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک )میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تمام ورژنز کو ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیو پر مشتمل ڈیٹا سے تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ زیادہ بہتر طریقے سے تصویری مواد کو سمجھ سکیں۔چینی کمپنی ڈیپ سیک کے اوپن اے آئی ماڈلز کی کامیابی نے میٹا کو نیا ماڈل تیار کرنے پر مجبور کیا۔ڈیپ سیک کے اے آئی ماڈلز میٹا کے تمام سابقہ لاما ماڈلز سے بہتر تھے جس کے بعد سوشل میڈیا کمپنی نے نئے ماڈل کی تیاری کو تیز کر دیا۔میٹا کے مطابق لاما 4 اسکاٹ اور Maverick سب کے لیے لاما ڈاٹ کام میں دستیاب ہیں جبکہ Behemoth کو تربیت دینے کا عمل ابھی جاری ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ واٹس ایپ، میسنجر، فیس بک اور واٹس ایپ میں موجود اس کے اے آئی اسسٹنٹ میٹا اے آئی کو 40 ممالک میں لاما 4 سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔فی الحال ملٹی ماڈل فیچرز امریکا تک محدود ہیں جن کو بتدریج دیگر ممالک میں توسیع دی جائے گی۔میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ لاما 4 ماڈلز ایک نئے عہد کا آغاز کریں گے اور یہ تو لاما 4 کلیکشن کا محض آغاز ہے۔میٹا نے مزید بتایا کہ اندرونی طور پر ٹیسٹنگ سے ثابت ہوا کہ meverick جنرل اسسٹنٹ اور چیٹ کے لیے بہترین ثابت ہوا ہے جسے کریٹیو رائٹنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ مخصوص کوڈنگ اور دیگر شعبوں میں وہ اوپن اے آئی کے جی پی ٹی 4o اور گوگل جیمنائی 2.0 کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

یہ نیا ماڈل 4 ورژنز لاما 4 اسکاٹ، لاما 4 Maverick، لاما 4 Behemoth اور لاما 4 کی شکل میں دستیاب ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button