ٹیکنالوجی

پاکستان میں پنک مون کب اور کہاں دیکھا جاسکے گا؟

پاکستان میں پنک مون یعنی مکمل چاند 13 اپریل کو پاکستان کے آسمان پر جلوہ گر ہوگا

کراچی(ٹیکنالوجی ڈیسک)ایک خوبصورت فلکی مظہر، پنک مون یعنی مکمل چاند، 2025 میں 13 اپریل کو پاکستان کے آسمان پر جلوہ گر ہوگا۔ اگر آپ فلک بینی کے شوقین ہیں تو یہ موقع ہرگز نہ گنوائیے گا۔

پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں؟ اس کا رنگ اصل میں گلابی نہیں ہوتا؟اس کا نام بہار میں کھلنے والے خوبصورت گلابی پھلوکس (Phlox) پھولوں سے لیا گیا ہے، جو نئے موسم کی آمد کی نوید دیتے ہیں۔

یہ مکمل چاند اپنے عروج پر 12 اپریل کو امریکی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا۔ مگر پاکستان میں، یہ چاند 13 اپریل کی رات کراچی میں تقریبا 9:08 بجے رات طلوع ہوگا، اور پوری رات آسمان پر جگمگاتا رہے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے، جب سورج غروب ہو رہا ہو۔ اس وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے، جسے مون الیوژن کہا جاتا ہے، یعنی ایک بصری فریب جو چاند کو معمول سے بڑا دکھاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button