ٹویوٹا کے نئے 2026 ماڈل نے سب کو حیران کردیا،یہ پاکستان میں کب لانچ ہو گی اوراس کی قیمت کتنی ہوگی ؟
ٹویوٹا کرولا کے اس ماڈل میں کمپنی نے کافی تبدیلیاں کی ہیں اور اس کو ایک نئی لک دی ہے، یہ گاڑی 2025کے آخر یا 2026کے شروع میں لانچ کی جائے گی

لاہور(کھوج نیوز) ٹویوٹا کرولا کے 2026 ماڈل کو عوام کی طرف سے کافی پذیرائی مل رہی ہے ۔ٹویوٹا نے اس گاڑی میں کافی تبدیلیاں کی ہیں اور اس کو ایک نئی لک دی ہے ۔کمپنی نے گاڑی کا اگلا حصہ نہایت ایگریسو اور اسپورٹی انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ فرنٹ اور رئیر دونوں لائٹس مکمل LED ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں، دن اور رات دونوں وقت بہترین وژیبلیٹی دیتی ہیں۔
اگر اس کے سیکیورٹی فیچرز کی بات کریں تو اس میں Toyota Safety Sense،Pre-Collision System،Road Sign Assist
اس کے علاوہ فرنٹ و رئیر پارکنگ سینسرز + 360 کیمرہ ویو۔
تفصیلات کے مطابق یہ گاڑی 2025کے آخر یا 2026کے شروع میں لانچ کی جائے گی اور اس کی بکنگ لانچ ہونے کے ایک سے دو ماہ بعد شروع ہونے کاا مکان ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں 2026 کرولا کی قیمت کا باضابطہ اعلان تو نہیں ہوا، لیکن ماہرین کے مطابق اس کی ابتدائی قیمت 52 لاکھ سے 65 لاکھ روپے کے درمیان ہو سکتی ہے، جو ماڈل اور فیچرز کے حساب سے مختلف ہوگی۔