ٹیکنالوجی

پاکستانی انجینئرزکا شاندارکارنامہ ،عالمی معیار کی چپس کا متبادل تیار

پاکستانی انجینئرز نے مقامی سرور چپ ڈیزائن تیار کر لیا

اسلام آباد(ٹیکنالوجی ڈیسک) پاکستان کے نوجوان انجینئرز کی ایک ٹیم نے پہلی بار مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ سرور چپ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو ڈیٹا سینٹرز کی رفتار اور سیکورٹی میں نمایاں بہتری لا سکتی ہے۔یہ چپ PakCore-1 کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ عالمی معیار کی کئی چپس کا متبادل بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وزارتِ آئی ٹی نے اس پیش رفت کو ڈیجیٹل خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اس پروجیکٹ کو سپورٹ کرے تو اگلے پانچ سالوں میں پاکستان اپنی چپ انڈسٹری میں خود کفیل ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button