ٹیکنالوجی

ای وی مارکیٹ میں انقلاب، پاکستان میں ای وی فاسٹ چارجر متعارف

ایم جی پاکستان نے ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی میں فاسٹ چارجر متعارف کرا دیا

کراچی (ٹیکنالوجی ڈیسک )ایم جی پاکستان نے اپنی مشہور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب تمام نئے ماڈلز کے ساتھ 7 کلو واٹ کا فاسٹ چارجر شامل ہوگا، جو پہلے دیے جانے والے عام چارجر کی جگہ لے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ قدم صارفین کی زندگی کو مزید آسان کر دے گااور اس سے ماحول بھی صاف رہے گا۔ ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کو پاکستان میں اکتوبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا اور جنوری 2025 سے اس کی مقامی پیداوار شروع ہوئی۔ اب تک 500 سے زائد گاڑیاں صارفین کو فراہم کی جا چکی ہیں۔

صارفین نے گاڑی کے ڈیزائن، کارکردگی اور ماحول دوست ڈرائیو کو سراہا، لیکن کچھ صارفین نے عام چارجر کے ذریعے 8.5 گھنٹے طویل چارجنگ ٹائم پر تحفظات ظاہر کیے۔ کمپنی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے 7 کلو واٹ کا فاسٹ چارجر متعارف کرا دیا ہے، جو چارجنگ کا وقت تقریبا آدھا کر دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button