ٹیکنالوجی

ایپل کی نئی آئی فون سیریز مہنگی ہونے کا امکان،نئی قیمت کیا ہو گی؟

ایپل اپنی آئندہ لانچ ہونے والی آئی فون سیریز کی قیمتوں میں اضافے پر غور کر رہا ہے، تاہم کمپنی امریکی درآمدی ٹیکسز کو اس فیصلے سے جوڑنے سے گریزاں ہے

نیویارک (ٹیکنالوجی ڈیسک) ایپل اپنی آئندہ لانچ ہونے والی آئی فون سیریز کی قیمتوں میں اضافے پر غور کر رہا ہے، تاہم کمپنی امریکی درآمدی ٹیکسز کو اس فیصلے سے جوڑنے سے گریزاں ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، ایپل قیمتیں بڑھا کر چین سے آنے والی مصنوعات پر 30 فیصد امریکی ٹیرف سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنا چاہتا ہے۔

امریکی اور چینی حکومتوں کے درمیان عارضی معاہدے کے بعد ایپل کے حصص میں 7 فیصد اضافہ دیکھا گیا، لیکن چینی مصنوعات پر بھاری محصولات بدستور لاگو رہیں گی۔

ایپل نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ اپریل سے جون کی سہ ماہی میں ٹیرف کے باعث 90 کروڑ ڈالر کے اضافی اخراجات متوقع ہیں، جس کے بعد کمپنی نے امریکی مارکیٹ کے لیے آئی فونز کی پیداوار بھارت منتقل کرنا شروع کر دی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ممکنہ اضافہ ایپل کی مارکیٹ شیئر کو متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب سام سنگ جیسی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کی خصوصیات کے ساتھ صارفین کو اپنی جانب راغب کر رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، آئی فون 16 کا ابتدائی ماڈل جو \$799 میں لانچ ہوا تھا، ٹیرف کے باعث \$1,142 تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایپل نئے فیچرز اور پتلے ڈیزائن کے ذریعے قیمت میں اضافے کو صارفین کے لیے قابلِ قبول بنانے کی کوشش کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button