سوشل میڈیا ایپ بلیو اسکائی نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی
ایکس (ٹوئٹر) سے ملتے جلتے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی کو استعمال کرتے ہیں تو اب اس میں اپنے اکاؤنٹ کو ویریفائی کرانے کے لیے درخواست جمع کراسکتے ہیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹوئٹر) سے ملتے جلتے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے جس کے بعد صارفین جھوم اٹھے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایکس (ٹوئٹر) سے ملتے جلتے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی کو استعمال کرتے ہیں تو اب اس میں اپنے اکاؤنٹ کو ویریفائی کرانے کے لیے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے صارفین کو اکاؤنٹ ویریفکیشن کے لیے اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس کمپنی نے ایک ماہ قبل بتایا تھا کہ وہ جلد منتخب اکاؤنٹس کو ویریفائیڈ کرنے والی ہے۔ ابھی ویریفکیشن کی درخواست کئی صفحات پر مشتمل گوگل فارم پر مشتمل ہے جس میں صارفین سے اکاؤنٹ کی تفصیلات پوچھی جاتی ہیں اور یہ بھی معلوم کیا جاتا ہے کہ وہ اکانٹ کو ویریفائیڈ کیوں کرانا چاہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کمپنی کی جانب سے اکانٹ پر بلیو چیک مارک کے اضافے کے لیے کس معیار کو مدنظر رکھا جائے گا یا درخواستوں کی جانچ پڑتال کیسے کی جائے گی۔کمپنی کے مطابق یہ ضروری نہیں کہ بنیادی معیار پر پورا اترنے والے اکاؤنٹس کو ویریفائیڈ کیا جائے گا۔ کمپنی نے بتایا کہ ویریفکیشن کے معیار کو صارفین کی آرا کو مدنظر رکھ کر بہتر بنایا جا رہا ہے، یہ فارم کا ابتدائی ورژن ہے جس میں تبدیلیاں کرکے ویریفکیشن کے لیے درکار ضروری حتمی شرائط کے بارے میں بتایا جائے گا۔
کمپنی نے بس یہ بتایا کہ صرف ایسے اکاؤنٹس کو ویریفائی کیا جائے گا جو متحرک، محفوظ، مستند اور نمایاں ہوں گے۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ اکاؤنٹ پر بلیو چیک کے خواہشمند افراد کو اکاؤنٹ بائیو کو مکمل کرنا ہوگا جبکہ 2 فیکٹر authentication کا استعمال کرنا ہوگا۔ ویریفائیڈ کیے جانے والے اکاؤنٹس کو آفیشل، برانڈ، ایتھلیٹ، جرنلسٹ، اکیڈمک یا دیگر کیٹیگریز میں شامل کرکے بلیو چیک مارک سے لیس کیا جائے گا۔