ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے سٹیٹس کیلئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کر دیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے سٹیٹس کے لئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کر دیا ہے’ یہ فیچر کونسا ہے اس کو استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق Wabetainfoکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو مخصوص کانٹیکٹس کی جانب سے اسٹیٹس پوسٹ کیے جانے پر نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔ اس طرح انہیں اپنے دوستوں یا گھر والوں کے نئے اسٹیٹس فوری دیکھنے کا موقع ملے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر بتدریج بیٹا ورژن میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور آنے والے ہفتوں میں مزید افراد کو اس تک رسائی دی جائے گی اگر آپ واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرتے ہیں اور یہ فیچر دستیاب ہے تو اسے استعمال کرنا آسان ہے۔ فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے کسی کانٹیکٹ کا اسٹیٹس اوپن کریں اور پھر اوور فلو مینیو اوپن کرکے گیٹ نوٹیفکیشن کو سلیکٹ کریں۔ ایسا کرنے پر ایپ کی جانب سے تصدیق مانگی جائے گی اور پھر جب بھی اس کانٹیکٹ کی جانب سے نیا اسٹیٹس شیئر کیا جائے گا، تو آپ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button