ٹیکنالوجی

اے آئی ٹولز کا استعمال، گوگل کے سربراہ کا عوام کو بڑا مشورہ

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آر ٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کا استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے؟ اس حوالے سے گوگل کے سربراہ سندر بچائی نے عوام کو بڑا مشورہ دے دیا ہے جو حیران کن ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اے آئی ماڈلز غلطیاں کرسکتے ہیں اور لوگوں کو انہیں دیگر ٹولز کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔ مئی 2025 سے گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں اے آئی موڈ کو استعمال کیا جا رہا ہے جو جیمنائی اے آئی چیٹ بوٹ پر مبنی ہے اور اس کا مقصد صارفین کو کسی ماہر سے بات چیت جیسا تجربہ فراہم کرنا ہے مگر سندر پچائی نے کہا کہ اگرچہ اے آئی ٹولز مددگار ہوتے ہیں جیسے انہیں تخلیقی تحریروں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، مگر لوگوں کو یہ بھی جاننا چاہیے کہ ان ٹولز کی ہر بات پر آنکھیں بند کرکے اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم ہر ممکن حد تک مستند تفصیلات لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر موجودہ اے آئی ٹیکنالوجی غلطیاں کرنے کی عادی ہے’۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں خدشات پائے جاتے ہیں کہ اے آئی سے ہونے والی آمدنی کسی بلبلے کی طرح ہے جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی پر کمپنیوں کی جانب سے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جب اس حوالے سے سندر پچائی سے پوچھا گیا کہ کیا گوگل کو بھی اے آئی ببل پھٹنے کا سامنا ہوسکتا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں ہم سمیت کوئی بھی کمپنی محفوظ نہیں’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button