ٹیکنالوجی

میٹا کا واٹس ایپ میں حیران کن فیچر کی تبدیلی کا اعلان’ صادفین دنگ

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا نے دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ میں حیران کن فیچر کی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں اس کو استعمال کرنے والے صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اب واٹس ایپ کی جانب سے اس پرانے فیچر کو ایک بار پھر نئی زندگی دی جا رہی ہے اور اوریجنل اباٹ نوٹس کو ایک بار پھر میسجنگ پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جا رہا ہے مگر اب اس فیچر کو جدید شکل دی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان نوٹس کے ذریعے صارفین مختصر اپ ڈیٹس کو دوستوں اور کانٹیکٹس سے شیئر کرسکیں گے جو 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔ اس تبدیلی کا مقصد اباٹ سیکشن کو زیادہ کارآمد بنانا ہے۔

البتہ صارفین سیٹنگز کے ذریعے 24 گھنٹوں کے اندر کسی بھی وقت اسے غائب کرسکیں گے۔ صارفین ان نوٹس کو مخصوص کانٹیکٹس تک بھی محدود رکھ سکیں گے جس کا آپشن انہیں دستیاب ہوگا۔ کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں آپ کو دستیاب ہوگا۔ جب بھی یہ دستیاب ہوگا تو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں سیٹ اباٹ پر کلک کرنا ہوگا۔

اس طرح صارفین ان نوٹس کے ذریعے اپنی دستیابی یا موڈ کے بارے میں دوستوں یا کانٹیکٹس کو تصاویر یا ویڈیوز شیئر کیے بغیر آگاہ کرسکیں گے۔ یہ آپشن اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کانٹیکٹس کو آگاہ کرنا چاہتے ہوں گے کہ آپ مصروف یا چیٹس کے لیے دستیاب نہیں۔ البتہ اباٹ میں ایک بڑی تبدیلی اس کی نئی پوزیشن ہوگی جسے ون آن ون چیٹ کے ٹاپ پر پن کیا جائے گا جبکہ یوزر پروفائلز میں نمایاں انداز سے ڈسپلے کیا جائے گا۔ صارفین کسی فرد کے اباٹ پر کلک کرکے ری ایکٹ کرسکیں گے اور انسٹا گرام نوٹس کی طرح یہ تحریری اپ ڈیٹس 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button