ٹیکنالوجی

گوگل نے جی میل استعمال کرنیوالے صارفین کو بڑی خبر سنا دی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے جی میل استعمال کرنیوالے صارفین کو بڑی خبر سنا دی، اس حوالے سے گوگل نے آئی ڈی جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل اکاؤنٹ ہولڈرز اب اپنے پرائمری ‘@gmail.com’ ای میل ایڈریس کو اپنے موجودہ اکاؤنٹ ایڈریس میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کی اچھی بات یہ ہے کہ اکاؤنٹ ایڈریس تبدیل ہونے کی صورت میں بھی تمام ڈیٹا کو برقرار رکھا جاسکتا ہے یا یوں کہہ لیجئے آپ کا ڈیٹا محفوظ رہے گا کیونکہ ٹیک دیو نے اس فیچر کا بتدریج رول آؤٹ شروع کیا ہے یعنی جب صارف ایک نئی Gmail ID پر سوئچ کرے گا تو محفوظ کردہ ڈیٹا بشمول تصاویر، پیغامات اور ای میلز مکمل طور پر غیر متاثر رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button