ٹیکنالوجی

انسٹا گرام کے سربراہ کا اے آئی ٹیکنالوجی کے متعلق بڑا دعویٰ

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے جس کے بعد ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انسٹا گرام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انسٹا گرام کو اس وقت جس خطرے کا سامنا ہے وہ یہ ہے کہ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے اور یہ پلیٹ فارم اس سے مطابقت پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اے آئی کے باعث لوگوں کے لیے حقیقی اور اے آئی سے تیار کردہ تصاویر کے درمیان فرق کرنا لگ بھگ ناممکن ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ اے آئی تصاویر بہت زیادہ حقیقی ہوتی جا رہی ہیں تو ضروری ہے کہ اس حوالے سے صارفین اور انسٹا گرام اس تبدیلی کو اپنائیں۔

ایڈم موسیری نے کہا کہ اس صورتحال کو اپنانے میں کئی برس لگ سکتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے موجود تصویر حقیقی نہیں، یہ بہت مشکل ہے کیونکہ جینیاتی طور پر ہم اپنی آنکھوں پر یقین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ حقیقی اور اے آئی مواد کو شناخت کرنے کی مشکل کا حل ‘رئیل میڈیا’ لیبل کی شکل میں سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے ایسے ٹولز تیار کریں گے جن کی مدد سے صارفین اے آئی سے تیار کردہ مواد کا مقابلہ کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button