ٹیکنالوجی
اگلے چند سالوں میں ہر فرد کا اپنا ایک اے آئی ساتھی ہوگا: چیف ایگزیکٹو مائیکرو سافٹ اے آئی کا دعویٰ

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ اے آئی کے چیف ایگزیکٹو مصطفی سلیمان نے پیشگوئی کی ہے کہ اب سے 5 سال کے دوران ہر فرد کا اپنا ایک اے آئی ساتھی ہوگا، جو حیران کن ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مائیکرو سافٹ اے آئی کے چیف ایگزیکٹو مصطفی سلیمان نے کہا کہ یہ اے آئی ساتھی دیکھنے، سننے، ترجیح دینے اور صارف جیسا محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اے آئی ساتھی آپ کے بارے میں اتنا کچھ جانتے ہوں گے کہ زندگی کا حصہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آپ کے عزائم اور سیاق و سباق کو سمجھیں گے اور بالکل ایسا محسوس ہوگا کہ وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہنے والے دوست ہیں، جو زندگی کے چیلنجز میں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کریں گے۔



